سکھر؛ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی بی اے میں ریلی کا انعقاد

28

سکھر،02فروری(اے پی پی) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی بی اے میں ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے نعروں کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے، ریلی کے شرکاءنے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے ،شہر کی فضاءبھارت مخالف اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے بدترین ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی منایا جارہا ہے ، کشمیریوں پر مظالم کے خلاف عالمی برداری خاموش ہے ،مظلوم و محکوم کشمیریوں کے لئے پوری دنیا کو اٹھ کھڑا ہونا ہے ، کشمیر سے متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔