وائس ایڈمرل(ر) افتخار احمد راؤکی کتاب ”میری ٹائم سکیورٹی: چیلنجز اینڈ ریسپانسز ان اے چینجنگ ورلڈ”کی تقریبِ رونمائی

32

اسلام آباد،2 فروری (اے پی پی): پاکستان کے لیے جامع بحری پالیسی کو تیار کرنے کی جانب فیصلہ کن اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انڈوپیسیفک میں بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کا فعال طور پر جواب دیا جاسکے اور اپنی ساحلی پٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار مقررین کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندری امور وائس ایڈمرل(ر) افتخار احمد راؤکی کتاب ”میری ٹائم سکیورٹی: چیلنجز اینڈ ریسپانسز ان اے چینجنگ ورلڈ”کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر کیا گیا۔

 اس تقریب کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز (آئی آر ایس) اسلام آباد نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کے تعاون سے کیا تھا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس ایڈمرل راؤنے ان پیچیدہ جغرافیائی سیاسی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی جو انڈو پیسیفک میں حالیہ سمندری پیشرفت سے ظاہر ہوتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو ایک قدم آگے بڑھنا چاہیے اور اس کے لیے میری ٹائم پالیسی تیار کرنا، اندرونی ہم آہنگی برقرار رکھنا اور قومی ترجیحات کا درست تعین کرنا ضروری ہے۔

اس سے قبل اپنے افتتاحی کلمات میں سفیر ندیم ریاض نے کتاب کے وسیع سمندری ڈومین کے جامع جائزہ کو سراہتے ہوئے پاکستان کی مستقبل کی میری ٹائم پالیسی کو تشکیل دینے کی اس کی ضرورت پر زور دیا جس کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ رہی ہے۔

 نذیر حسین نے ایک پریکٹیشنر کے علم کو نظریاتی شکل میں تبدیل کرنے پر وائس ایڈمرل راؤکی تعریف کی اور اس کتاب کو انڈرگریجویٹ پروگراموں میں بطور نصابی کتاب شامل کرنے کا مشورہ دیا۔