ویانا میں نیوکلیئر سائنس میں پاکستانی خواتین کے کردار پر تقریب کا انعقاد

0

ویانا،07 مارچ(اے پی پی ):ویانا میں پاکستان کے مستقل مشن اور پاکستانی   سفارتخانے نے جمعرات کو ویانا انٹرنیشنل سینٹر میں ‘‘جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی خواتین کا کردار’’ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا۔پروگرام کا مقصد پرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال میں پاکستانی خواتین کے کردار اور شراکت کو اجاگر کرنا تھا۔