چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، کرکٹ ٹیم کے کپتان بارے سفارشات پیش کیں

0

لاہور، 28 مارچ(اے پی پی ): چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرصدارت پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا،سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  کے بارے چئیرمین پی سی بی محسن  نقوی کو سفارشات پیش کیں، اجلاس میں کوچز  سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر،سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق، بلال افضل اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ  نے  اجلاس میں شرکت کی۔