کمشنر مریم خان سے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے وفد کی ملاقات

0

 

ملتان،29 مارچ(اے پی پی): کمشنر مریم خان سے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے وفدنے  ملاقات کی۔کمشنر مریم خان نے بینائی سے محروم بچوں کو پیار کیا اور ان کی ذہانت کوسراہا چئیرپرسن بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس سعدیہ کرمانی نے ادارے کی کاوشوں بارے آگاہ کیا۔

کمشنر مریم خان نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی مدد اور سہولت کیلئے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے اور کہا منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی بحالی کے اہم کام میں شامل افراد کو سراہا۔مریم خان نے نابینا بچوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔