لاہور، 6اپریل (اے پی پی): صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور شہر میں مجوزہ مرمت و بحالی کیلئے ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اور اہداف طے کیے گئے۔
اجلاس کمشنر لاہور آفس میں ہوا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان،ایم ڈی واسا غفران احمد.ڈی سی ننکانہ ارشد چودھری،ڈی سی قصور ارشد بھٹی،ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان سمیت تمام محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ ایک پالیسی ہے کہ کسی جگہ پر مرمت و بحالی کے کام کی اوورلیپنگ نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،واسا،ایل ڈبلیو ایم سی،ایل ڈی اے کی مشترکہ ٹیمیں کام کریں گی۔ترقیاتی سکیم چھوٹی ہو یا بڑی،کوالٹی کو یقینی بنائیں گے، آئندہ مرمت کی ضرورت سالوں کے بعد پڑے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڈلائنز کیمطابق تمام ایریاز کلئیر کریں گے،اسی کے مطابق کام کی رفتار طے ہوگی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور شہر کے تمام ایریاز ٹارگٹ ہونگے۔9زونز میں بحالی کے کاموں کی تفصیلات تیار ہوچکی ہیں۔ 9زونز میں سیوریج،ڈرینیج،روڈ و پی سی سی مرمت بحالی و پیچ ورک،سٹریٹ لائٹ پر کام ہوگا۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ کمشنر لاہور نے اوورلیپنگ کے خاتمے کیلئے تمام محکموں سے جاری و مجوزہ سکیموں کی تفصیلات آج ہی طلب کرلیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک جگہ اور ایک ایریا آف ایکسپرٹیز میں دوسری ایجنسی کام نہیں کریگی۔