انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات   میں ہیٹ ویو سے بچاﺅ کے لیے مناسب اقدامات کئے جائیں ؛ کمشنر   سکھر فیاض حسین

34

 

خیرپور،22مئی(اے پی پی): کمشنر   فیاض حسین عباسی نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام  انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات   میں ہیٹ ویو سے بچاﺅ کے لیے تمام امتحانی سینٹرز میں پینے کے صاف پانی، ایمرجنسی روم، فرسٹ ایڈ، ایمبولینس کی موجودگی، صفائی ستھرائی ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی جیسے اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلے میں نیشنل اور صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہیٹ ویو سے بچاﺅ کے لیے امتحانی سینٹر ز میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال خیرپور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خیرپور اور متعلقہ افسران سیپکو انتظامیہ سے بات کرکے امتحانی اوقات کار میں بجلی کی فراہمی کے اقدام کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ امتحان میں کاپی کلچر کے خاتمے کا عملی ثبوت نظر آنا چاہیے، استادی پیشہ قابل عزت و احترام کا پیشہ ہے طلبہ و طالبات کو کاپی کلچر کا سہار نہیں لینا چاہیے اور محنت کے ساتھ امتحان دیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلقہ سطح پر اے سیز اور مختیار کار محکمہ تعلیم اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ مل کر انتظامات کو مکمل کرکے رپورٹ فراہم کریں گے۔