ملتان 08 جون (اے پی پی ): ضلع ملتان میں اب تک 5 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے ۔بھاری مشینری کے ذریعے آلائشوں کی فوری طور پر شہر سے لینڈ فل سائٹس پر منتقلی بھی جاری و ساری ہے شہر کی مرکزی شاہراہوں،بازاروں اور گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھونے کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی جانب سے مرکزی کنٹرول میں مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ ،بریفننگ لی۔وسیم حامد سندھو نے کہا شہر کے کونے کونے کو صاف کرے تک صفائی آپریشن جاری رہے گا اور کہا 4 ہزار سے زائد عملہ صفائی فیلڈ میں عوامی خدمت کیلئے موجود ہے اور کہا ایک ہزار سے زائد آپریشنل گاڑیاں آلائشوں کی شہر سے منتقلی میں مصروف عمل ہیں اور انہوں نے کہا شہری صفائی شکایات 1139 پر درج کرا کے فوری ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔











