اسلام آباد، 05 اگست ( اے پی پی): دفتر خارجہ سے ڈی چوک اسلام آباد تک یومِ استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں دفتر خارجہ کے سینئر حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے غیر متزلزل استقامت اور قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔
ریلی میں مختلف طبقہ فکر کے افراد، خواتین اور سکولوں کے طلباء و طالبات نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری اج یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں ۔
آزاد کشمیر، مقبوضہ جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی آج یوم استحصال منا رہے ہیں۔