پاکستانی خواتین کرکٹرز  کا قوم کو   یوم جشن آزادی کی مبارکباد

18

اسلام آباد، 14 اگست ( اے پی پی): پاکستانی خواتین کرکٹرز نے قوم کو  یوم جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، محنت و لگن سے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا پیغام دیا۔

سدرہ نواز نے کہاکہ اس یوم آزادی پر اپنے اردگرد کی لوگوں کا خیال اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کاعہد کریں۔

خاتون کرکٹر منیبہ علی نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم سب مل کر اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

شمائل ذولفقار کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔