سینیٹر محمد اورنگزیب کی یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اراکین کے ساتھ  ملاقات

11

واشنگٹن ڈی سی، 14 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے یو ایس پاکستان بزنس کونسل  کے اراکین کے ساتھ  ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے معاشی اشاریوں میں مثبت بہتری اور نجی شعبے کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا۔ وزیر نے امریکہ کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدے کا ذکر کیا اور مائننگ، زراعت، آئی ٹی اور فارماسیوٹیکل سمیت مختلف شعبوں میں حکومتی و کاروباری سطح پر تعاون کے فروغ کی امید ظاہر کی۔ اجلاس کے آخر میں ہونے والے سوال و جواب کے سیشن میں وزیر نے کاروباری رہنماؤں کے تمام جائز خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔