سی سی پی او لاہور کی زیر ِصدارت سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

22

لاہور،08 اکتوبر(اے پی پی): سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سی سی پی او لاہورنے ڈی آئی جی (آپریشنز) کو مسلح گن مینوں کی نمائش اور ڈالہ کلچرکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور منشیات کے مقدمات میں بیک ٹریکنگ کے ذریعے اسمگلروں کے نیٹ ورک کو توڑا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پر موصول درخواستوں کوبروقت نمٹایا جائے اور پولیس افسران درخواست گزاروں سے رابطے میں رہیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر پٹرولنگ کی جائے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس سافٹ وئیر “ہوٹل آئی” کے مکمل اور موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی اداروں اورتجارتی مراکز کے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور،ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے اجلاس میں شرکت کی۔