ملتان ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز

13

ملتان، 8 اکتوبر2025: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں ٹیم نے مخدوم پور روڈ پر دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن کے دوران 3500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گاڑی 12 میل کے کولیکشن سنٹر سے مختلف علاقوں کو دودھ سپلائی کر رہی تھی۔ موقع پر ٹینکوں سے سیمپل لیے گئے، جن کے تجزیے میں دودھ میں ملاوٹ اور غذائیت کی کمی ثابت ہوئی۔ غیر معیاری دودھ کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا جبکہ سپلائر کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔