بچوں کی غذائیت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے لیے حکومت پاکستان اور WFP کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد، 06 فروری (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور عالمی خوراک پروگرام (WFP) کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشی یاما کے درمیان ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی جس میں بچوں کی غذائیت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بچوں کی غذائیت، تعلیم اور سماجی تحفظ کو ایک مربوط نظام کے تحت لایا جائے تاکہ مستحق طبقات کو زیادہ مؤثر اور منظم انداز میں سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے نشوونما پروگرام کو پاکستان بیت المال (PBM) کے چائلڈ لیبر اسکولز اور ویمن سینٹرز کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے اس امر پر زور دیا کہ مستحق بچوں اور خواتین تک امداد ایک ساتھ اور مؤثر انداز میں پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک اور غربت کے خاتمے سے متعلق عالمی اہداف کے ساتھ قومی پروگرامز کی ہم آہنگی ناگزیر ہے تاکہ پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے اسکول میلز پروگرام کو بچوں کی صحت بہتر بنانے اور اسکولوں میں حاضری بڑھانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر مس کوکو اوشی یاما نے کہا کہ سیلاب اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی ضروری ہے،تاکہ ہنگامی حالات میں کمزور طبقات خصوصاً بچوں اور خواتین کو بروقت معاونت فراہم کی جا سکے۔ ملاقات میں باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبہ جات کو وسعت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

11

اسلام آباد، 06 فروری (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور عالمی خوراک پروگرام (WFP) کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشی یاما کے درمیان ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی جس میں بچوں کی غذائیت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بچوں کی غذائیت، تعلیم اور سماجی تحفظ کو ایک مربوط نظام کے تحت لایا جائے تاکہ مستحق طبقات کو زیادہ مؤثر اور منظم انداز میں سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے نشوونما پروگرام کو پاکستان بیت المال (PBM) کے چائلڈ لیبر اسکولز اور ویمن سینٹرز کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے اس امر پر زور دیا کہ مستحق بچوں اور خواتین تک امداد ایک ساتھ اور مؤثر انداز میں پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک اور غربت کے خاتمے سے متعلق عالمی اہداف کے ساتھ قومی پروگرامز کی ہم آہنگی ناگزیر ہے تاکہ پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے اسکول میلز پروگرام کو بچوں کی صحت بہتر بنانے اور اسکولوں میں حاضری بڑھانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر مس کوکو اوشی یاما نے کہا کہ سیلاب اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی ضروری ہے،تاکہ ہنگامی حالات میں کمزور طبقات خصوصاً بچوں اور خواتین کو بروقت معاونت فراہم کی جا سکے۔

ملاقات میں باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبہ جات کو وسعت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

منعقد ہوئی جس میں بچوں کی غذائیت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔