اسلام آباد، فروری 6(اے پی پی قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ایوان نے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے تین اہم بلوں کی منظوری دے دی۔
منظور کیے گئے بلوں میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق ترمیمی بل، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن کی ساخت میں بہتری سے متعلق بل اور اخباری ملازمین کی سروس شرائط میں ترمیم کا بل شامل ہے۔ یہ تمام بل وفاقی وزیر قصوری احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دی۔











