وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا پمز ہسپتال کا دورہ ، دھماکہ میں زخمی ہونے والے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت

14

اسلام آباد۔6فروری  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے زیرِ  علاج مریضوں کی عیادت کی۔

طلال چوہدری نے دھماکہ کے زخمیوں کیلئے خصوصی طبی  سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ‎حکومت زخمی مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔