کوئٹہ ،5فروری(اے پی پی): یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایرانی قونصلیٹ(خانہ فرہنگ) میں یوتھ فورم برائے کشمیر کی جانب سے ایک تصویری نمائش اور آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام پر کی جانے والی ظلم کو تصاویر کے ذریعے آشکار کیا گیا تھا۔
سابق سینیٹر روشن بروچہ، شکیل احمد صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی، وقاص احمد کاشی انوسٹیگیشن آفیسر وفاقی محتسب نے فیتہ کاٹ کر یوم یکجہتی کشمیر آگاہی مہم کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر یوتھ فورم برائے کشمیر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیر احمد بلوچ نے کہا کہ 5 فروری جموں و کشمیر کے عوام سے پاکستان کے غیر متزلزل اظہار یکجہتی کا دن ہے اس دن کو منانے کا مقصد اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ پاکستان ان کے ہر دکھ و درد میں برابر کے شریک ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، پاکستان ان کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں انڈین فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے جس کی پاکستان ہر سطح پر مذمت کرتا ہے۔ اور یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نے کے لئے کافی ہے۔ انھوں کہا کہ یہ عالمی برادری و اقوام متحدہ کا کام ہے کہ وہ انڈیا کواقوام متحدہ کے قرار دادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے پریشر ڈالے۔
اس موقع پر ایرانی قونصلیٹ کے ڈائریکٹر جنرل ابوالحسن میڈی نےکہا کہ ایران اور پاکستان دوبرادر اور ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان ترقی کریں۔ اسلئے انٹر نیشنل سازشی ممالک ہمیں پسماندہ رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے۔ ایران اپنے کشمیر بہن بھائیوں کی جدوجہت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا میں کہیں پر بھی ہوتی ہے ایران اس کی مذمت کرتا ہے۔ اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کی حمایت کرتاہے۔
اس موقع پر شکیل روشن صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی نے کہا کہ پاکستان سفارتی، سیاسی اور اخلاقی سطح پر جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔ اور پاکستان اپنے اصولی سٹینڈ سے پیچھے ہٹنے والا نہیں۔











