اسلام آباد، 6 ستمبر ( اے ہی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آر بلاک پاک سیکریٹریٹ میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی علمی و فلاحی خدمات کے ساتھ عملی اقدامات بھی قابل تحسین ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ شجرکاری کے ذریعے اسلام آباد کے گرین کور میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نئے درخت لگانے کے ساتھ موجودہ درختوں کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔وزیر مملکت نے بتایا کہ سی ڈی اے نے 2026 میں اب تک ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ درخت لگانا ماحول کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ سبز پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اجتماعی سطح پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔











