چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کا بھرپور دفاع کیا: ممبر بی او جی طارق سرور

0

اسلام آباد، 09 ستمبر (اے پی پی ): ممبر بورڈ آف گورنرز طارق سرور نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی ناکامی پر ہر شکست کا ملبہ چیئرمین پی سی بی پر ڈالنا کسی طور درست نہیں، کیونکہ ٹیم جیتے تو کریڈٹ کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جبکہ چیئرمین کی ذمہ داری صرف میچ جتوانا نہیں بلکہ پورے بورڈ کے نظم و نسق کو چلانا ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے ہائبرڈ ماڈل اور آئی سی سی کے دیگر امور میں عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات اور’ بھارت نہ آئے تو پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا’ کے اصول پر مبنی موقف کا بھرپور اور مضبوطی سے دفاع کیا ہے، لہٰذا میدان میں کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار انتظامی سربراہ کو ٹھہرانے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔