۔6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان: قوم کا شہداء اور بہادر افواج کو خراجِ عقیدت

15

قصور،6ستمبر (اے پی پی ):6ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جب پاکستانی قوم نے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں، بہادر افواج کی شجاعت اور قومی یکجہتی کی یاد دلاتا ہے۔

پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج اور شہداء پر فخر ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اسی حوالے سے 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے اے پی پی ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پروگرام میں ہمارے آج کے مہمان، نامور ثناء خواں مخدوم علی عباس قصوری، پاک افواج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملی نغمہ پیش کر رہے ہیں۔

“اے راہِ حق کے شہیدو
وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں
سلام کہتی ہیں”