وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پارلیمانی سیکرٹری میر برکت علی رند کی رہائش گاہ آمد، عیادت اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

1

کوئٹہ، 17 نومبر(اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارلیمانی سیکرٹری میر برکت علی رند کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی اور مزاج پرسی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میر برکت علی رند کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر صوبائی وزراء سردار کوہیار خان ڈومکی، میر ضیاء لانگو، حاجی علی مدد جتک اور معاون وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے میر برکت علی رند کی جلد صحت یابی اور صحت و تندرستی کے لیے دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ انجام دیں گے۔