کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت  دلانا میں  بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر

135

اسلام آباد، فروری 24 (اے پی پی): وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ  فاروق حیدر  نے کہا ہے کہ  بھارت  کشمیر میں  ظلم  اور بربرایت  میں  روز بروز اضافہ  کر رہا ہے ،اکشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت  دلانا میں  بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مسئلہ کشمیر :تاریخی پس منظر اور مستقبل کی صورتحال پرمنعقدہ  سیمینار  سے خطاب  میں وزیر اعظم آزاد  کشمیر نے کہا کہ آرٹیکل 370 میں  عام کشمیریوں  کیلئے  کچھ  نہیں تھا ، شیخ عبداللہ نے کشمیریوں کو دھوکہ دیا جس کا  انہوں نے 1953 میں  گرفتاری  کے دوران اعتراف بھی کیا کہ مقبوضہ کشمیر کا  بھارت سے الحاق انکی   غلطی تھی ۔

حریت رہنما سید فیض نقشبندی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں قدیم ترین مسئلہ ہے جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے اور اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے بہت سی قراردادیں  موجود ہیں، کشمیر میں انسانیت کی تزلیل ہورہی ہے جہاں طاقت کا استعمال ہورہا ہے،کشمیر کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  فورتھ جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49/6 پیرا چھ کے مطابق تمام افراد کو اظہار رائے اور آزادی سے رہنے کا حق ہے مگر کیا کشمیریوں کو یہ حق دیا جارہا ہے ؟ ہم کشمیری لوگ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق آزادی حاصل کریں گے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video