پشاور، 26فروری (اے پی پی): صوبائی حکومت سیاحت اور صنعت کاری کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے صوبہ معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔
یہ بات بدھ کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوات موٹروے پر تعمیراتی کام کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے کی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا کو سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے جا رہے ہیں جس سے سوات موٹروے کی توسیع و تکمیل سے صنعت کاری اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر چئیرمین ڈیڈک اور ایم پی اے فضل حکیم خان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔
وی این ایس، پشاور











