طورخم گیٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں: ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر

252

پشاور، 26فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ طورخم گیٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پڑوسی ممالک ایران و افغانستان سے کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ کے تناظر میں طورخم گیٹ پر 13 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم تعینات کی گئی ہے جس نے پچھلے تین ہفتوں کے دوران 143,958 افراد کی سکرینگ کی ہے۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے  بدھ کو طورخم بارڈر پر موجود سکینگ سسٹم کے  معائنہ  کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ تھرمل سکیننگ گنز کے ذریعے آنے والے لوگوں کی باقاعدہ سکیننگ کرتی ہے جبکہ کسی قسم کی ایمرجنسی کے لئے طورخم گیٹ پر ایک ایمبولینس بھی تیار کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پاک افغان دوستی ہسپتال طورخم، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل اور جمرود  میں بھی ایمرجنسی سپاٹس منتخب  کئے گئے ہیں۔طورخم گیٹ پر قرنطینہ کی سہولت بھی موجود ہے جہاں کوئی کیس آنے کی صورت میں مریض کو الگ رکھا جا سکتاہے۔

وی این ایس ،  پشاور

Download Video