اسلام آباد ،02مارچ (اے پی پی ):قومی بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ2020مینز اور ویمنز ٹائٹل سندھ نے اپنے نام کر لیا، ویمن کیٹیگری میں سندھ نے میدان مار لیا،پنجاب نے دوسری جبکہ خیبر پختونخواہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔میز کیٹیگری میں بھی سندھ نے ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ پنجاب نے دوسری اور گلگت بلتستان نے تیسری پوزیشن حآصل کی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر سی بی آر ایمپلائیز سوسائٹی الطاف بٹ تھے انہوں نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیر کی عوام کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر کے ظلم ستم کو اجاگر کریں، تاکہ کشمیریوں کا ان کا حق مل سکے، انہوں نے کہا کہ کھیل اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے لئے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی، اس موقع پر صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے تمام شرکاء اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
وی این ایس اسلام آباد











