سکھر تیز اور سرد ہواﺅں کے ساتھ ہلکی پھلکی بوندا باندی

176

سکھر۔05مارچ(اے پی پی ): سکھر میں تیز اورسرد ہواﺅں کیساتھ ہلکی پھلکی بوندا باندی ، موسم خوشگوار ہو گیا، تفریحی پوائنٹ پر رش ، کھانے پینے کی اشیاءکی فروخت میں اضافہ ، سکھر میں سردی موسم بہار کی تیز اور سرد ہواﺅں کیساتھ ہلکی پھلکی بوندا باندی شروع ہو گئی ۔

 بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہونے پر سکھر کے تفریحی پوائنٹ لب مہران ، واکنگ ٹریک و دیگر مقامات پر لوگوں کا رش امنڈ آیا اور منچلے نوجوان سڑکوں پر نکل آئیں ، سکھر میں موسم خوشگوار ہونے کیساتھ ہی سکھر شہر میں چٹ پٹے کھانے پینے کی اشیاءکی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیادوسری جانب ہلکی بوندا باندی پڑنے کی وجہ سے حسب روایت سکھر کا موصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

اےپی پی/فاروق