ہم عوام کو صحت کا تحفظ اور تمام بنیادی سہولتیں یقینی بنائیں گے: گورنر پنجاب

128

لاہور، 13 مارچ (اے پی پی): گورنر پنجاب سے صوبائی وزرامیاں محمود الرشید، وسیم رامےاور وائس چیئرمین اورسیز کمیشن پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین توانائیاں ضائع نہ کر یں 2023 تک آرام کریں۔

اپوزیشن جماعتیں عوامی نہیں ذاتی ایجنڈہ لیکر چل رہی ہیں ہم ا حتساب کے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گےگورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمران غر یب کا نہیں صرف اپنا سوچتے رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے مقبول تر ین سیاسی لیڈر ہیں اپوزیشن میں کسی کے متحر ک ہو نے سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں,

عمران خان عوامی ریلیف کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں, ہم عوام کو صحت کا تحفظ اور تمام بنیادی سہولتیں یقینی بنائیں گےکامیاب معاشی حکومتی پالیسوں سے ملک درست سمت میں گامزن ہے,حکومت کی معاشی اور سماجی پالیسیوں کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔

اے پی پی /لاہور /ریحانہ