پاکستان کی مارکیٹ میں ترقی کے بہت سے امکانات موجود ہیں: عرفان وہاب

136

اسلام آباد، مارچ 13 (اے پی پی) : ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والی کمپنی  ٹیلینور پاکستان  5 جی ٹیکنالوجی کے کامیاب ٹرائل کے ساتھ پاکستان میں اپنے آپریشنز کی 15 سالہ تقریبات منا رہی ہےآج اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او، اور ہیڈ آف ایمرجنگ ایشیا کلسٹر عرفان وہاب خان نے ڈپٹی سی ای او اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر خرم اشفاق کے ہمراہ میڈیا کو ٹیلی نار پاکستان کی جدت طرازی اور ڈیجیٹل تبدیلی میں کامیاب آپریشنز کے بارے میں میں تفصیلی بریفنگ دی اور مستقبل کے منصوبوں کے تبادلہ سمیت فائیو جی کے استعمال کے تجربات پیش کیے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے عرفان وہاب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مارکیٹ میں بہت سے امکانات موجود ہیں اور ہم ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے پرجوش ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے مقصد پر قائم کے رہتے ہوئے ہم معاشرے کو بااختیار بنانے اور عدم مساوات کو کم کرنے کی طرف اپنی کوششوں کو برقرار رکھیں گے پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہوگی

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے خوشحال زمیندار جیسی سروس کے ذریعے زرعی شعبے میں اہم پیش رفت کی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں کسان طویل عرصے سے درپیش چیلنجز کو حل کر رہے ہیں ہیں۔
جبکہ ایزی پیسہ کی سہولت کے ذریعے مالی خدمات کی فراہمی سے تقریبا 30 ملین افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔

اے پی پی/سعیدہ/ریحانہ