ایبٹ آباد،14 مارچ(اے پی پی ):کروناوائرس کے پیش نظر ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ مریضوں کے ساتھ ایک اٹینڈ سے زیادہ افراد نہ آئیں جبکہ ملاقاتیوں کو تاکید کی ہے کہ مریضوں کو دیکھنے ہسپتال میں مت آئیں، خصوصاً بزرگ افراد اور بچوں کو غیر ضروری طور پر ہسپتال میں نا لایا جائے ۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بچوں اور بزرگ افراد میں قوت مدافعت چونکہ بہت کمزور ہوتی ہے اس لئے انہیں وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کو رسک مت ڈالیں اور غیر ضروری طور پر ہسپتال نہ آئیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
اے پی پی /وقاص/حامد











