ملتان:04 اپریل (اے پی پی ): کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پراقدامات کا سلسلہ جاری ،سبزی منڈی وفروٹ منڈی میں ڈس انفکشن ٹنل نصب کر دیا گیا ۔
اے سی سٹی عابدہ فرید نے کہا کہ ڈس انفکشن ٹنل سبزی و فروٹ منڈی آنے والے شہریوں،دکانداروں اورآڑھتیوں کے لیے نصب کیا گیا ہے،ٹنل سے گزرنے سے تمام جراثیم کا صفایا ہو جاتا ہے جبکہ سبزی منڈی میں مختلف مقامات پر ہاتھ دھونے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
عابدہ فرید نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کو لاک ڈاون سے استثنیٰ حاصل ہے، استثنیٰ کا مقصد عوام کے لیے سبزی اور فروٹ کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کامران بخاری نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ میں بھی ہینڈ واش کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے،ہینڈ واش کی سہولت بسوں کے عملے اور عام شہریوں کے لئے فراہم کی گئی ہے۔ ہاتھ کو صابن یا سیناٹائزر سے صاف رکھنا کورونا وائرس سے بچاو کا موثر ذریعہ ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ میں تین بار کلورین ملے پانی کا سپرے کیا جا چکا ہے۔
اے پی پی /ملتان/قرۃالعین











