ایبٹ آباد،05اپریل(اے پی پی): کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں جہاں انسان گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں وہیں جانور بھی خوراک کی قلت سے دو چار ہیں، اس صورتحال میں پاکستان کے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جنگلی حیات خصوصاََ بندروں کے لیے خوراک کا انتظام کیا گیا۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر یہ سلسلہ جاری رکھی گی تاکہ سیاحوں کی آمد تک جنگلی حیات کی خوراک کا بندوبست یوں ہی چلتا رہے۔
اے پی پی /وقاص احمد/قرۃالعین











