سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی سپیشل ایجوکیشن ٹیم کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم میں پیش پیش

135

پشاور، 9 اپریل(اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور شہر بھر میں سپیشل ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو لاؤڈ سپیکر کے ذریعے بھی آگاہی دی۔

 ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام سیکٹروں میں ڈی ایس پی انیلہ ناز نے ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کیں اور اس دوران شہریوں کو اس خطرناک وباء سے بچنے کیلئے آگاہی دی اور شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے  تاکہ اس وباء پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے اور شہری اس وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

سٹی ٹریفک پولیس نے آگہی مہم کے تحت شہر بھر میں جگہ جگہ ایل ای ڈی سکرینز بھی نصب کر رکھی ہیں جن پر سلائیڈ کے ذریعے عوام کو آگہی اور مختلف ہدایات دی جاتی ہیں کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اور صفائی کا خیال رکھیں تاکہ اس وباء پر جلد سے جلد قابو پایا جا سکے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/ھامد