ملتان 16اپریل (اے پی پی ): کنسٹرکشن انڈسٹری کو لاک ڈاون سے استثنیٰ ملنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی سربراہی میں قومی تعمیر کے تمام محکموں کا اجلاس منعقدہ ہوا ۔
اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر عا مر خٹک نے کہا کہ تما م ترقیاتی منصوبے 30 جون کے اندر مکمل کئے جائیں جن منصوبوں کے لئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ان کے ٹینڈر بھی جاری کئے جائیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پل موج دریا سے نواں شہر چوک کے درمیان سڑک 40 فٹ سے بڑھا کر60 فٹ تک کشادہ کرنیکے لئے ایم ڈی اے میں ایل اے سی تعینات کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔
اے پی پی /ملتان/نورین











