ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی گریڈ 21 میں ترقی، صوبائی وزیر داخلہ ،آئی جی نے رینک لگائے

143

کوئٹہ، 16 اپریل (اے پی پی ):صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور بلوچستان میر ضیاءلانگو اور  انسپیکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے پر اگلے گریڈ کے رینک لگائے۔

 سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط  بلوچستان  پولیس کے  ایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان جوگیزئی، ایس ایس پی آپریشن طارق الہی مستوئی سمیت بلوچستان پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی ،سربراہ بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ نے ترقی پانے والے سینئر  پی ایس پی افسر عبدالرزاق چیمہ کی صوبہ بلوچستان میں پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے میں بحالی امن کے لیے مشکل حالات میں کوئٹہ پولیس کی کمانڈ  کرکے قانون کی بالا دستی کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کیا۔

 آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے ترقی پانے والے افسر عبدالرزاق چیمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی سروس کی باقی ماندہ مدت  بھی عوامی خدمت کے اس مشن کو جاری و ساری رکھتے ہوئے نوجوان افسران کے لیے ایک عملی نمونہ بن کر رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

اے پی پی / محمد بلال/ھامد