صوابی ، 18 اپریل (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے ۔ احساس پروگرام سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو سہارا ملا ہے۔وزیر اعظم عمران خان خان, عوام کے ساتھ یہ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔بغیر کسی سیاسی مداخلت کے بغیر غریب کو احساس پروگرام کے تحت اسکا حق مل رہا ہیں۔ انتہائی مختصر وقت میں احساس کفالت پروگرام کا شفاف اجراء قابل تحسین ہے ۔
ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی نے تحصیل ٹوپی میں احساس کفالت سینٹر کے دورہ کے دوران ن احساس کفالت سنٹر میں لوگوں کو رقوم ادائیگی کے عمل کا جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹوپی میں 11ہزار مستحق خاندانوں کو 12ہزار فی خاندان دیئے جارہے ہیں۔11کروڑ سے زیادہ مزدور بیواؤں اور مستعق افراد میں تقسیم ہوئے جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے بھی غریب عوام کو6ہزار روپے ملیں گے ۔
اسد قیصر نے کہا کہ تبلیغی جماعت اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، کل کے دن بارہ سو اونتیس تبلیغی جو مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے تھے وہ اپنے علاقوں کو پہنچ چکے ہیں جبکہ ایک ہفتے میں پاکستان کے اندر جتنی تبلیغی جماعتیں ہیں اپنے علاقوں کو پہنچ جائینگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے بھرپور طبی اور انتظامی اقدامات جاری ہیں، تبلیغی بھائیوں اور اورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کے یہ پریشانیاں جلد ختم ہو جائیں گی۔
اے پی پی /صائمہ ملک /قرۃالعین











