وزیرِاعظم عمران خان کا احساس کیش ڈسٹری بیوشن مرکز راولپنڈی کا دورہ ، احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے حوالہ سے انتظامات کو سراہا

217

راولپنڈی، 22 اپریل (اے پی پی): وزیرِاعظم عمران خان نے بدھ کو احساس کیش ڈسٹری بیوشن مرکز راولپنڈی کا دورہ کیا اور احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے حوالہ سے انتظامات کو سراہا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِاعظم کو مستحقین میں احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اس موقع پروزیرِ اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں معاشرے کے کمزور اور مستحق افراد کی معاونت ہے، اس پروگرام کو مزید مستحکم بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اے پی پی /ڈیسک/حامد