بورے والا،15مئی(اے پی پی): حکومت کی طرف سے بنائی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بورے والا کا تعارفی اجلاس آج میونسپل کارپوریشن کے آفس میں منعقد ہوا جسکی صدارت پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے کی، اجلاس میں بورے والا کے تمام رجسٹرڈ ٹائیگرز نے شرکت کی۔
ملک فاروق اعوان نے بتایا کہ یہ ٹائیگر فورس کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں حکومتی اداروں سے ملکر عوام میں کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے آگاہی دینے کے علاوہ حکومت کی جانب سے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقہ کے لئے دیئے جانے والے ریلیف پیکیج کی منصفانہ اور شفاف تقسیم میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کریں گے جس کے لئے بہت جلد کورونا ٹائیگر فورس کے ممبران کو انکی ذمہ داریاں تفویض کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملکی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
اے پی پی /بورے والا/حام











