وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت اجلاس ، ٹڈی دل کے حملے اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور

135

رحیم یار خان،04مئی(اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں ٹڈی دل کے حملے اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔کمشنر بہاولپور نے رحیم یار خان میں کورونا،ڈینگی، ٹڈی دل اوراحساس ایمرجنسی پروگرام کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی  بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کاحکم دیتا ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ممکن انتظامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل کردیاجائے گا-

 ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں عثمان بزدار نے کہا کہ 9ہزار سے زائد ہیکٹر رقبے پر سپرے کیا جا رہاہے جبکہ 2جہاز اور 50سے زائد گاڑیاں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ایک کروڑ سے زائد رقبے کی سرویلنس کی جا رہی ہے اور ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنیوالے سماج دشمن عناصر کے خلاف 118ایف آئی آر درج کر کے 6ہزار666میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہے۔

اجلاس میں ضلع رحیم یار خان کے اراکین اسمبلی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر بہاولپور ڈویژن، آر پی او بہاولپور،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان،ڈی پی او رحیم یار خان،ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وی این ایس،رحیم یار خان