کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے سے انتظامیہ کا شہر اور گردونواح میں مکمل لاک ڈاؤن

151

پنڈی بھٹیاں،۴ جون ( اے پی پی):کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے سے انتظامیہ نے شہر اور گردونواح میں مکمل لاک ڈاؤن کروا دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے شہر میں فلیگ مارچ  کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے میڈیکل اسٹور۔ سبزی۔ فروٹ۔ اور گوشت کی دوکانیں بھی بند کروا دیں ضلعی انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے دوکانداروں اور شہریوں نے ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔

 وی این ایس،  پنڈی بھٹیاں