ملتان، 22 جون (اے پی پی ):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان میں 160سے زائد درجہ چہارم کنٹریکٹ ملازمین کو مستقلی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،جن میں مالی اور سینٹری ورکر شامل ہیں۔
پی ایچ اے ہیڈآفس میں ملازمین میں آرڈر تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کا کہنا تھا کہ ادارے کی تعمیرو ترقی میں محنتی ملازمین کا کردار و کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ملازمین اور لگن سے ادارے کی تعمیرو ترقی میں کردار ادا کریں۔
ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ مستقلی سے ادارے کو استحکام حاصل ہوگا،ملازمین پر مزید ذمہ داریاں بڑ ھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید محنت اور لگن سے شہر کو سر سبز و شاداب بنائیں ،مالی گرین بیلٹ اور پارکس کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر موجود چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کو سرسبز و شاداب بنا رہا ہے،مالی اس میں ریڑ ھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔آج کا دن ان کے لیے باعث مسرت ہے،ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس حوالے سے ڈائریکٹرایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر نے کہا کہ ادارے کے درینہ مسائل بتدریج حل کر رہے ہیں۔ ملازمین کے مستقل میں بھی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گےجبکہ ان کے جائز حقوق بھی انہیں دیں گے۔
وی این ایس، ملتان











