لاہور، 22جون(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پیر کو یہاں ملاقات ، ملاقات میں بجٹ سیشن، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اتحادی ساتھ رہیں گے اور اتحاد بھی مضبوط تر ہو گا،پاکستان مسلم لیگ ق سے اتحاد پہلے سے مضبوط اور ورکنگ ریلیشن شپ بہتر ہوئی ہے ،پہلے بھی ایک تھے، اب بھی ایک ہیں اور آئندہ بھی ایک رہیں گے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح و بہبودکا مشن جاری رکھیں گے۔اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ،عوام کی خدمت کے سفر میں تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کا۔انہوں نے کہا کہ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔
وی این ایس، لاہور











