گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر پشاور لیفٹینینٹ جنرل نعمان محمود کی ملاقات

187

پشاور، 23جون(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ،ملاقات میں  صوبہ کی امن و امان کی مجموعی صورتحال اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق امور  سمیت کرونا وبا سے نبرد آزما طبی عملہ سمیت دیگر اداروں کو حفاظتی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی پر  تبادلہ خیال  کیا گیا جبکہ  کرونا متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور کرونا ریلیف سرگرمیوں سے متعلق امور پر بھی گفتگو  ہوئی۔

کورونا وبا سے نمٹنے میں متعلقہ سول و عسکری اداروں کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا  نے کہا کہ قدرتی آفات میں سول و عسکری اداروں نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کیں ہیں۔

 شاہ فرمان نے مزید کہا کہ  کرونا صورتحال میں سول و عسکری اداروں کے اقدامات کامقصد عوام کی زندگیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے کیونکہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے کورونا وبا کو شکست دی جا سکتی ہے۔

وی این ایس ، پشاور