پشاور:  پولیس کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ سامان کے گودام پر چھاپہ 

137

پشاور، 24جون(اے پی پی): کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کاروائی کرتے ہوئے گلشن کالونی کے قریب تین گوداموں پر چھاپہ مار کے کروڑوں مالیت کا سامان برآمد کرلیا ہے۔

اس حوالے سے  ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور آفریدی نے بتایا کہ  برآمد ہونے والے سامان میں مختلف گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس، غیر ملکی ٹائرز، خشک دودھ اور دیگر سامان شامل ہے جسکو موقع ملنے پر پنجاب سمگل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے  مزید بتایا کہ پشاور پولیس کی موثر ناکہ بندی کی بدولت ملزمان اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ برآمد سامان کے  متعلق  کسٹم حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

وی  این ایس، پشاور