عارف والا: محکمہ اینٹی کرپشن و  ریونیو کی بڑی کاروائی، 4 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

118

عارف والا،24 جون (اے  پی پی ):  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انسپکٹر پاکپتن رانا ندیم اقبال ساہیوال کی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے  سرکاری زمین پر غیر قانونی قابضین کے خلاف بڑی کارروائی  کرتے  ہوئے  نواحی گاؤں 17/ ایس پی  اور 18/ ایس پی میں سرکاری زمین پر غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کیا ۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انسپکٹر رانا ندیم اقبال  کا  کہنا تھا  کہ اینٹی کرپشن حکام نے غیر قانونی قابضین سے 4 کروڑ  روپے مالیت کی 1 ہزار 528 مرلے زمین واگزار کروا لی، اینٹی کرپشن حکام کی طرف سے آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ سرکاری زمین واگزار کروا کر محکمہ ریونیو کی تحویل میں دے دی  گئی  ہے۔

وی این ایس، عارف والا