ہنگو،28جون(اے پی پی):سول سوسائٹیز کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سیاسی ، سماجی، کاروباری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بنیرز اٹھا رکھے تھے،جس پرپولیس کی حمایت میں نعرے درج تھے،ریلی مین چوک سے ہوتی ہوئی سٹیشن چوک پر پہنچ کر احتجاج کی شکل اختیار کر گئی۔ریلی کی شرکاء نے ڈھول کی ٹاپ پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھنگڑے بھی ڈالے۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہکال واقعے کے بعد جن لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیاہے،صوبائی حکومت ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے دور میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے۔
مقررین نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نڈر اور بے باک پولیس فورس ہے،ہم شہد ا پولیس کی قربانیوں اور خدمات کو خراج پیش کرتے ہیں،ان ہی کی قربانیوں کی بدولت آج ہم سکون اور امن سے رہ رہے ہیں۔
وی این ایس ہنگو











