کوئٹہ۔14جولائی ( اے پی پی )نیشنل ڈیزاسٹڑ مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کورونا وائرس کے لیے بنائے گئے آئسولیشن وارڈز اور آئی سی یو کا دورہ کیا،ایم ایس بی ایم سی ہسبتال کوئٹہ ڈاکٹر سلیم ابڑو نے نیشنل ڈیزاسٹڑ مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کورونا وائرس آئسولیشن وارڈز،آئی سی یو اور کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے مختص لیبارٹری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،نیشنل ڈیزاسٹڑ مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے اٹھائے جانے والے موثر اقدامات پر حکومت بلوچستان کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کورونا سے نبرد آزما ڈاکٹرز،فارماسسٹس،نرسز اور پیرامیڈیکس کی کارکردگی کو سراہا۔
وی این ایس، کوئٹہ











