ملتان :میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے  شہر  کی تزئین  وآرائش  کے  کام  کا  آغاز  کر دیا

120

ملتان،22 جولائی (اے پی پی ): کمشنر شان الحق  کی ہدایت  پر ملتان میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شہر  کی تزئین  وآرائش   کے  کام کا  آغاز جنگی بنیادوں پر کر دیا ہے ، شہر کی تاریخی عمارات ،اہم شاہراہوں چوکوں پر لائٹس لگانے کا کام جاری ہے۔

سی او کارپوریشن اقبال فرید نے کہا کہ کمشنر کے حکم پر خراب لائٹس لگانے والے ٹھیکیداروں کی سیکورٹی ضبط کی جائے گی، خراب اور چوری شدہ لائٹس کی انکوائری کروائی جائے گی، تمام سٹریٹ لائٹس پولز کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔

اقبال فرید نے کہا کہ ہائی کورٹ چوک پر کرسٹل لائٹس فعال کردی گئی ہیں جبکہ   نشتر چوک،ایم ڈی اے چوک، آرٹس کونسل چوک پر کرسٹل لائٹس لگائی جارہی ہیں۔

وی این ایس،ملتان