کوئٹہ کسٹمز  کی  کارروائی ، بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان  کی اسمگلنگ  کی کوشش ناکام بنا دی

137

کوئٹہ ، 28 جولائی (اے پی پی ): حکومت کے احکامات کی روشنی میں ممبر کسٹمز (آپریشنز )کی ہدایات پر کوئٹہ  کسٹمز  نے  پنجپائی  ڈسٹرکٹ مستونگ کے مقام پر بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان  کی اسمگلنگ  کی کوششش ناکام بنا کر  22کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی سامان قبضے میں  لیا لیا۔

کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ پریونٹو عرفان جاوید کو خفیہ اطلاعات ملی  کہ سمگلرز نے پنجپائی ڈسٹرکٹ مستونگ کے مقام پر  ایک خفیہ  کارروائی  کے  دوران  ایف سی نارتھ ریجن اور لوکل انتظامیہ کے ساتھ مل کر متعلقہ کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا اور 9 بسوں پر مشتمل سمگلنگ سامان  جن میں بڑے پیمانے پر  چھالیہ ، گوٹکا  ڈرائی فروٹس ،چائنیز نمک ، ٹائرز ، سیگر یٹس ، کپڑا ، شیمپو،  آٹو پارٹس ،قالین  اور  کمبلز وغیرہ شامل تھے کو قبضے میں  لیا گیا ۔

 اسمگلرز اور ان کے حواریو نے موقع پر حالات خراب ہونے کی کوشش کی جس پر قابو پایا ۔ کسٹمز  اور ایف سی کی یہ ایک بہترین کوشش تھی جس سے ممبر کسٹمز  (اپریشنز) چیف کلیکٹر اور کلیکٹر کسٹمز نے سراہا۔

وی  این ایس،   کوئٹہ