تھرپارکر، 05 اگست (اے پی پی ): ملک کے دیگر شہروں کی طرح تھرپارکر میں بھی ڈپٹی کمشنر نواز سوہو، ایس ایس پی حسن سردار،سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں کے طرف سے یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز،کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
ریلی سے قبل کلچر کامپلیس مٹھی، ہائی اسکول ڈیپلو میں دوران یکجہتی کشمیر پروگرام سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حق میں اور بھارت کی غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
وی این ایس، تھرپارکر











