راولپنڈی : و قار النساء کا لج میں تقریب پر چم کشائی،ممبران  قومی  اسمبلی  کی  شرکت

93

 

راولپنڈی،14 اگست(اے پی پی ):کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے سٹیشن کما نڈر، ڈپٹی کمشنر اور ممبران

صو با ئی و قو می اسمبلی کے ہمراہ و قار النساء کا لج کے احا طے میں پر چم کشائی کی تقریب، پا ک سر زمین شاد باد کے ترا نوں کی گو نج میں سر انجام پا ئی،  جہاں تا زہ دم د ستے نے سلا می بھی پیش کی۔

کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے  کہا کہ چو دہ اگست یو م آزا دی پا کستان کو بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہو ئے اقلیتی برا دری سے تعلق ر کھنے والے پا کستانیوں کو خصوصی طو رپر ان تقریبات میں شامل کیا جا رہا ہے۔یو م آزا دی ہمیں یا د دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے بز ر گوں نے اتحا د کی طا قت سے اپنا الگ ملک حا صل کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسا لک سے تعلق ر کھنے والے افراد، ٹرا نس جینڈر کمیو نٹی اور معذور افراد کو با لخصوص اپنی خو شیوں میں شریک کر کے اقوام عالم کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان قو م آج بھی  اتحا دکی طا قت سے ہر قسم کی مشکل سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں۔

ممبر قو می اسمبلی شیخ را شد شفیق  نے کہا کہ ہما رے ملک نے ابھی ابھی کورو نا وا ئرس جیسی و باء کو شکست دی ہے اور اس کے مکمل خاتمے کے لئے ہم کورونا وا ئرس ایس او پیز کو اپنی ز ند گی کا حصہ بنا ئیں گے۔

ممبر صوبائی اسمبلی چوہد ری عدنان نے کہا کہ آ ج کے دن یہ عہد د ہر انے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے اپنے دائر ہ کار میں ر ہتے ہو ئے جس قد ر ممکن ہوا اپنی ارض پا ک کی بہتری و تر قی کے لئے اقدامات کر یں گے۔

 تقریب میں سٹیشن کما نڈ را ولپنڈی بر گیڈ ئر اعجا ز قمر کیا نی،ممبرقو می اسمبلی شیخ را شد شفیق، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عد نان اور عا بدہ راجہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوا ٹر) ما ہم آ صف ملک نے  شر کت کی ۔